حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جب آدمی اپنی موت کے قریب ہوتا ہے. تو الله تعالی اس بندے کے جانب پانچ فرشتے بھیجتا ہے .

حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جب آدمی اپنی موت کے قریب ہوتا ہے. تو الله تعالی اس بندے کے جانب پانچ 

فرشتے بھیجتا ہے . 

حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جب آدمی اپنی موت کے قریب ہوتا ہے. تو الله تعالی اس بندے کے جانب پانچ فرشتے بھیجتا ہے .


پہلا فرشتہ اسکے پاس اس وقت آتا ہے جب اسکی روح حلق تک  پہونچ جاتی ہے وہ فرشتہ اس شخص کو پکار کر کہتا ہے. اے آدم کے بیٹے تیرا طاقتور جسم کہاں  گیا آج یہ کتنا کمزور ہے تیری فصیح زبان کہاں گتی آج تو کتنا خاموش ہے تیرے  گھر والے تیرے بیٹے بیٹیاں سب کہاں گیے تجھے کس نے تنہا کر دیا؟؟؟

پھر جب اسکی روح قبض کر لی جاتی ہے اور کفن پہنا دیا جاتا ہے تو دوسرا فرشتہ اسکے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے  >

اے  آدم کے بیٹے تونے تنگدستی کے ڈر سے جو مال جمع کیا تھا وہ کہان گیا تونے تباہی اور بربادی سے بچنے کیلئے جو گھر بنایا تھا وہ  کہاں گیا >

  پھر جب اسکا جنازہ اٹھایا جاتا ہے تو تیسرا فرشتہ آتا ہے . اور اسے پکار کر کہتا ہے اے آدم کے بیٹے آج تو ایسے لمبے سفر کی طرف جا رہا ہے جس سے لمبا سفر آج تک تونے طے نہیں کیا آج تو ایسی  قوم سے ملے گا کہ آج سے پہلے کبھی اس قوم سے ملا نہیں آج تجھے ایسے تنگ مکان میں داخل کیا جاے گا کہ آج سے پہلے کبھی ایسے تنگ مکان میں داخل نہ ہوا تھا ، اگر تو الله کی رضا پانے میں کامیاب ہو گیا تو یہ تیری خوش بختی ہے اور اگر الله تعالی تجھ سے ناراض ہوا تو یہ تیری بد بختی ہے >

پھر جب اسے قبر  میں اتار دیا جاتا ہے تو چوتھا فرشتہ اسکے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے ، اے آدم کے بیٹے ، کل تک تو زمین کی پیٹھ پر چلتا تھا اور آج تو زمین کے اندر لیٹا  ہے کل تو اسکی پیٹھ پر ہنستا تھا اور آج تو اسکے اندر رو رہا ہے کل تک تو،  اسکی  پیٹھ پر گناہ کرتا تھا اور آج تو اسکے اندر نادم اور شرمندہ ہے >

پھر جب اسکی قبر پر مٹی دال دی جاتی ہے اور اسکے اہل و عیال دوست اور احباب اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو پانچواں فرشتہ اسکے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے >

اے آدم کے بیٹے وہ لوگ تجھے دفن کرکے چلے گئے اگر وو تیرے پاس ٹھہر بھی جاتے تو تجھے کچھ  فائدہ نہ پہونچا سکتے تھے تونے مال جمع کیا  ، اسے غیروں کے لئے چھوڑ دیا آج یا تو تجھے جنت کی طرف پہیرا جائے گا یا بھڑکنے والی آگ میں ڈالا جائے گا > 

میرے دوستو > یہ زندگی بڑی مختصر ہے ایک نہ ایک دن ہمیں بھی اس گھڑی سے گزرنا ہے ہمیں نہیں پتہ کہ کب اور کہان موت آجاے ، اسلیے ہمیں اسوقت کی تیاری کرتے رہنا چاہیے الله کی عبادت اور نیک اعمال کرتے رہنا چاہیے ، 

الله تعالی ہمیں ہدایت کی توفیق دے آمین > 


Previous
Next Post »

Pages