ایک عابد کا واقعہ جس نے پانچ سو سال عبادت کی
حاکم کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ایک عابد نے ایک پہاڑ کی چوٹی پر 500 سال اللہ تعالی کی عبادت کی اس نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اس کی جان سجدہ کی حالت میں قبض کی جائے
جب ہم اسمان سے اترتے اور زمین پر چلتے تو اس پر ہمارا گزر ہوتا اور ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ شخص قیامت کے روز اللہ کے سامنے کھڑا کیا جائے گا اور اللہ تعالی فرمائیں گے کہ میرے بندے کو میری رحمت سے جنت میں داخل کرو وہ تین بار کہے گا کہ میں نے پانچ سو سال اللہ کی عبادت کی اور اب بھی اپ کی رحمت سے ہی داخل ہوں گا مجھے میرے عمل کے ذریعے جنت میں داخل کیا جائے اس کی اس بات پر اللہ تعالی فرشتوں سے فرمائیں گے کہ میری نعمتوں اور اس کے اعمال کی میزان لگاؤ
وہ میزان لگائیں گے تو نتیجہ یہ نکلے گا کہ صرف آنکھ کی نعمت 500 سال کی عبادت اپنے بدلے میں لے لے گی اور باقی سارے بدن کی نعمتیں رہ جائیں گی جن کے بدلہ کے لیے کچھ نہیں رہے گا لہذا یہ حکم ہوگا کہ اسے دوزخ میں لے جاؤ لہذا وہ دوزخ کی طرف کھینچا جانے لگے گا یہ ماجرہ دیکھ کر وہ عابد اللہ کو پکارے گا کہ اے اللہ مجھے اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرما لہذا اسے جنت میں داخل کر دیا جائے گا یہ قصہ سنا کر حضرت جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ اے محمد سب کچھ اللہ کی رحمت سے ہوگا
ConversionConversion EmoticonEmoticon