خلیفہ ہارون رشید کی بیوی ملکہ زبیدہ نے مکہ شریف اور مدینہ شریف کے درمیان حاجیوں کی سہولت کیلئے ایک نہر کھدوائی تھی۔خلیفہ وقت نے اُس کا نام ”نہرزبیدہ“ رکھا ۔ جب ملکہ زبیدہ کا انتقال ہوا تو ایک عورت نے ملکہ کو خواب میں دیکھا اور پوچھا؛”تیرے ساتھ الله تعالی نے کیا معاملہ کیا؟“ ملکہ نے کہا؛ ”اللہ تعالیٰ نے مجھے بخش دیا “ ”اس عورت نے پوچھا؛ کیا نہر زبیدہ کی وجہ سے؟“ ملکہ نے کہا،نہیں اذان کے احترام کی وجہ سے ۔
مجھے ایک مرتبہ سخت پیاس لگی تھی، میں نے اپنی خادمہ کو پانی لانے کیلئے کہا۔ جونہی خادمہ پانی لائی، اذان شروع ہوگئی۔ میں نے پانی نہیں پیا بلکہ اذان کا جواب دینے لگی۔ بس یہی نیکی میرے اللہ نے قبول فرمالی اور مجھے بخش دیا“
دوستو ! اذان کا احترام اور جواب دینے پر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کتنا بڑا انعام دیتا ہے۔ کہ اسکی خطاؤں بخش دیتا ہے
الله تعالی ہمیں اذان کا احترام کرنے کی اور نمازبھی پابندی سے پڑھنے کی توفیق دے آمین ۔
ConversionConversion EmoticonEmoticon