حلالہ کیا ہے اور اسلام میں اسکا کیا حکم ہے
حلالہ کرنا اور کرانا اسلام میں حرام ہے حلالہ کرنے اور کرانے والے کو اسلام میں کرایے کا سانڈ کہا گیا ہے جو طلاق شدہ یعنی طلاق دی گئی عورت کو اسکے شوہر کو حلال کرنے کیلئے کسی غیر مرد سے ایک خاص وقت کیلئے نکاح کر
دیا جاتا ہے پھر وہ وقت پورا ہونے کے بعد اس پہلے شوہر سے نکاح کر لے ایسے نکاح کو اسلام میں حرام کیا گیا ہے
حلالہ کرنے اور کرانے والے کرا ے کے سانڈ ہیں
سنن ابن ماجہ میں حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں تمہیں عاریتا کرایے
پر لیے گیے سانڈ کے بارے میں نہ بتاؤں تو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ضرور بتایں تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کرایے کے سانڈ حلالہ کرنے اور کرانے والے لوگ ہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم حلالہ کرنے اور کرانے والے پر لعنت فرمائی ہے (سنن ابن ماجہ ص َ١٩٢٦)
ConversionConversion EmoticonEmoticon