جھوٹ ساری برائیوں کا جڑ
حضرت محمد نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک مرتبہ ایک شخض حاضر ہوا اور کہا ’’اللہ کے پیارے نبیﷺ! اگرچہ مجھ میں بہت سی برائیاں ہیں۔ بہت سے گناہ کرتا ہوں، کوئی ایسی بات بتائیے کہ سارے گناہ چھوڑ دوں۔ آپﷺ نے فرمایا ’’تم جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔‘‘ اس شخص نے نبی کریم ﷺ کی بات پر عمل کیا۔ شراب پینے لگا تو خیال آیا کہ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں اس بابت سوال کیا گیا تو کیسے جھوٹ بولوں گا۔ کیونکہ میں نے سچ بولنے کی قسم کھائی ہے۔ سچ بولوں گا تو شرمندگی ہو گی۔ لہٰذا اُس نے شراب پینا چھوڑ دی۔ اسی طرح ایک ایک کر کے باقی برائیوں سے بھی اُس کی جان چھوٹ گئی اور وہ سچا و پکا مسلمان بن گیا۔ لہٰذا ثابت ہوا کہ جھوٹ ہی ہے جو تمام برائیوں کی جڑ ہے اللہ تعالی ہمیں جھوٹ سے محفوظ رکھے آمین ۔
ConversionConversion EmoticonEmoticon